مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پولیس نے 21 سالہ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

شیعیت نیوز: فلسطین کے شمالی علاقے جزیرہ نما النقب میں دریجات کے مقام پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ایک 21 سالہ فلسطینی نوجوان صائب عوض اللہ ابو حماد کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

قابض پولیس نے اسے پولیس مقابلے میں ہلاکت جب کہ شہید کے اہل خانہ نے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ابو حماد کو اس وقت گولیاں ماریں جب ابو حماد اور کچھ دوسرے افراد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو دیگر افراد  زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں بئر سبع کے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حماد کے ساتھ لڑنے والے 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ ، سنی ، بریلوی ، دیوبندی علماء نے سانحہ مچھ میں انسانیت سوزی کو بدترین مثال قرار دے دیا

دوسری جانب صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک بزرگ فلسطینی سعید العرمی المعروف الجربہ سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے سعید العرمی کو شمال مشرقی رام اللہ کے نواحی علاقے دیر جریر میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شیخ الجبل کے لقب سے مشہور بزرگ فلسطینی کے گھر کا محاصرہ کیا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ شیخ الجبل کی گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ شیخ الجبل کو گذشتہ ہفتے غرب اردن میں احتجاجی مظاہروں کے دوران غلیل سے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کرتے دیکھا گیا تھا۔ غلیل سے کنکر پھینکے جانے کی ایک ویڈی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری کرتے دیکھا گیا تھا۔

سعید العرمی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے وطن کےدفاع کے لیے بندوقوں کا مقابلہ غلیل سے کررہا ہے۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے دوسرے شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button