اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ کے بعد کراچی تکفیری دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ، سکیورٹی الرٹ جاری

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے ، جس کے پیش نظربلدیہ عظمی کراچی حکام نے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

شیعیت نیوز: بلدیہ عظمیٰ کراچی حکام نے دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا اور کہا بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے ، جس کے پیش نظربلدیہ عظمی کراچی حکام نے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی بلڈنگ میں غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے، بلڈنگ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں اور بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی کےحکم پر شہدائے کوئٹہ کی نمازجنازہ ادا، تدفین کا عمل مکمل

یاد رہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں شہر میں دہشتگردی کے بڑے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button