دنیا

ڈونالڈ ٹرمپ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جائےگا، نینسی پلوسی

شیعیت نیوز:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہےکہ اگر صدر ٹرمپ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جائے گا۔

اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ فوری طور پر استعفیٰ نہیں دیتے تو ایوان کپیٹل ہل واقعے کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کے مواخذے کی تحریک پر کارروائی شروع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے ممبران کو امید ہے کہ ٹرمپ فوری استعفیٰ دیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کرتے تو میں نے ایک رولز کمیٹی تشکیل دی ہے جو کانگریس رکن جیمی راسکن کے ساتھ مل کر صدر کے مواخذے کے لیے 25 ویں ترمیم کی قانون سازی کے تحت تحریک پیش کرنے کی تیاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان کے پاس ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے 25 ویں ترمیم، مواخذے کی تحریک اور قرارداد سمیت ہر آپشن موجود ہے۔

دوسری جانب کانگریس کی خاتون رکن پرمیلا جے پال نے بھی مطالبہ کیا کہ صدر کے مواخذے کی کارروائی فوری شروع کی جانی چاہیے اور اسے ابھی کرنا چاہیے۔

کانگریس رکن کیلی کاہلے نے بھی 25 ویں ترمیم یا مواخذے کے ذریعے صدر کو فوری ہٹانے کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا ہر دن امریکہ کے لیے انتہائی غیر محفوط ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے ہر چند کہ مواخذے کی تحریک سے ڈر کر اپنی شکست کا اعلان کیا تاہم وہ جو بائیڈن کے حوالے سےاپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے آئندہ صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ اشارہ دیتاہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں تشدد اور خون خرابے کے بعد انہوں نے اقتدار منتقلی کو بھلے ہی قبول کرلیا ہو لیکن وہ ابھی بھی انتخابی نتائج کو لے کر مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے جو بائیڈن کی جیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکہ کے نئے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button