عمران خان کوئٹہ دھرنے میں جانے سے کیوں ڈر رہے ہیں، غریدہ فاروقی کا اہم انکشاف

شیعیت نیوز : پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان کے اپنے ملک کے شہر کوئٹہ میں جاری دھرنے میں نہ جانے کی اہم وجہ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے ذبح کرکے شہیدکردیا گیا جس کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی۔
گزشتہ 6روز سے کوئٹہ کی سخت سردی میں شہیدوںکے لواحقین میتوں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان کو بلا رہے ہیں تاہم عمران خان نے لاشوں کو دفنانے سے پہلے جانے سے صاف انکار کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں علی زیدی اور زلفی بخاری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں
عمران خان کے کوئٹہ نہ جانے سے متعلق اہم ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ علی زیدی اور زلفی بخاری کے علاوہ ایک اور اہم چیز ہے جس نے عمران خان کو کوئٹہ جانے سے روکا ہوا ہے۔
عمران خان کو ان کی خاص مشورہ دینے والی نے لاشوں پر جانے سے منع کر رکھا ہے کہ کسی بھی لاش پر جانا عمران خان اور ان کی حکومت کیلیئے منحوس اور نقصان دہ ہے۔
عمران خان کو بتادیا گیا ہے کہ جب تک اقتدار کا مزہ لینا چاہتے ہو اس وقت تک کسی جنازے میں شریک نہیں ہونا ہوگا۔
یہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ عمران خان اس بات پر مصر ہیں کہ شہداء کے جنازوں کو دفنا دیا جائے۔ کہا جارہا ہے کہ اس ہی وجہ سے عمران خان اپنے قریبی ترین دوست نعیم الحق کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوئے جس کے حوالے سے ان پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔