اہم ترین خبریںپاکستان

معروف عالم دین وخطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ درالبقاءکی جانب کوچ کرگئیں

واضح رہے کہ مرحومہ نے اپنے حیات میں اپنے خاوند اقبال الظفر نقوی سمیت اپنے دوصاحبزادوں پرویزظفر نقوی اور وسیم ظفر نقوی کا داغ مفارقت دیکھ چکی تھیں ۔

شیعیت نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ اور برصغیر پاک وہند کے نامور خطیب اہل بیتؑ ڈاکٹر سید کلب صادق کی خواہر گرامی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد کراچی میں دارالفناء سے دارالبقاءکی جانب کوچ کرگئیں ، مرحومہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل 8جنوری کو انچولی میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کی بےحسی، مظلومین کوئٹہ کی دادرسی کیلئے کوئٹہ ناجانےکےنتیجے میں ملک بھر میں دھرنوں کا آغاز

واضح رہے کہ مرحومہ نے اپنے حیات میں اپنے خاوند اقبال الظفر نقوی سمیت اپنے دوصاحبزادوں پرویزظفر نقوی اوروسیم ظفر نقوی کا داغ مفارقت دیکھ چکی تھیں ۔

دوسری جانب علامہ حسن ظفر نقوی والدہ کی شدید علالت کے باوجود مسلسل 4روز سے مظلومین کوئٹہ سےاظہار یکجہتی کیلئے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی کی قیادت میں مصروف عمل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ بعد نماز ظہر امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسینؑ میں عمل میں آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button