تاریخ رقم ہوگئی،کراچی کے 17 مقامات پرخانوادہ شہدائے کوئٹہ کی حمایت میں دھرنے جاری
تمام دھرنوں میں نذرونیاز کاسلسلہ بھی منظم انداز میں جاری ہے مخیر مومنین ومومنات دل کھول کر شرکائے دھرنا کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کو اہتمام کررہے ہیں ۔

شیعیت نیوز: کراچی کےغیور اور بیدار شیعیان حیدر کرار ؑ نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کردی ۔ مظلومینِ کوئٹہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہر قائد کے 17 سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کردیا۔ شہر بھر سےلاکھوں مائیں ،بہنیں،بزرگ وجوان سخت سرد موسم کے باوجود شہداء کے مقدس خون سے تجدید عہد وفا نبھاتے ہوئے سٹرکوں پر نکل آئے ۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے مچھ کے مظلوم خانوادگان کے کوئٹہ میں 4 روز سے جاری احتجاجی دھرنے اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت میں شہر قائد کے مختلف علاقوں کے 17 سے زائد مقامات پر بیک وقت احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی بےحسی، مظلومین کوئٹہ کی دادرسی کیلئے کوئٹہ ناجانےکےنتیجے میں ملک بھر میں دھرنوں کا آغاز
کراچی کے جن 17 مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ان میں .1عباس ٹاون،2.نمائش چورنگی،3.کامران چورنگی،4.ناتھاخان، (شاہراہ فیصل) 5.ملیر15،6.قائدآباد7.اسٹیل ٹاؤن8.انڈس ہائی وے9.اسٹیل میل10.صفورا چورنگی11.نارتھ ناظم آباد 12.جوہر موڑ 13.شاہ فیصل14. انچولی (سپر ہائی وے) 15.پاورہاوس چورنگی 16.گلشن اقبال نیپا17.فائیو اسٹار چورنگی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سامراجیوں اور امریکیوں کو خطے سے باہر نکالنا چاہیے، بریگیڈئیر جنرل قاآنی
ان احتجاجی دھرنوں میں شیعیان حیدر کرار ؑ کی بڑی تعداد جوک درجوک شریک ہورہی ہے ۔ شیعہ قائدین، نامور نوحہ خواں حضرات کے علاوہ مختلف سیاسی ، مذہبی وسماجی تنظیموں کے رہنما بھی بڑی تعداد میں شہدائے کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ان دھرنوں میں شریک ہورہے ہیں۔
تمام دھرنوں میں نذرونیاز کاسلسلہ بھی منظم انداز میں جاری ہے مخیر مومنین ومومنات دل کھول کر شرکائے دھرنا کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کو اہتمام کررہے ہیں ۔