اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان کی بےحسی، مظلومین کوئٹہ کی دادرسی کیلئے کوئٹہ ناجانےکےنتیجے میں ملک بھر میں دھرنوں کا آغاز

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ اور وزیر اعظم عمران خان کی بےحسی کے خلاف شیعیان حیدر کرار ؑ ملک بھرمیں سڑکوں پر نکل آئے ۔ کوئٹہ، کراچی، لاہور، اسلام آباد،ملتان، سکھر، گلگت ، سکردو،پشاور، ڈی جی خان، فیصل آباد، ٹنڈومحمد خان ، کشمور،خیرپور، قصور، گجرانوالہ ، شیخوپورہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں ، دیہاتوں میں دھرنے جاری، ملک بھرکی اہم مرکزی شاہراہیں بلاک کردی گئیں ۔

شیعیت نیوز: سانحہ مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف احتجاجی دھرنوں نے شدت اختیار کرلی ہے ۔ گذشتہ 4 روز سے شہداء کے جسد ہائے خاکی کہ ہمراہ کوئٹہ کی ٹھٹرتی سردی میں دھرنے پر بیٹھی مائیں بہنیں وزیر اعظم عمران خان کی راہ تکنے پر مجبور۔ وارثان شہدائے مچھ کے وزیر اعظم کے کوئٹہ آنے کے مطالبے کی حمایت اور وزیر اعظم عمران خان کی بےحسی اور ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاجی دھرنوں کا جال ملک بھرمیں پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ اور وزیر اعظم عمران خان کی بےحسی کے خلاف شیعیان حیدر کرار ؑ ملک بھرمیں سڑکوں پر نکل آئے ۔ کوئٹہ، کراچی، لاہور، اسلام آباد،ملتان، سکھر، گلگت ، سکردو،پشاور، ڈی جی خان، فیصل آباد، ٹنڈومحمد خان ، کشمور،خیرپور، قصور، گجرانوالہ ، شیخوپورہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں ، دیہاتوں میں دھرنے جاری، ملک بھرکی اہم مرکزی شاہراہیں بلاک کردی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شام تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا عمران خان کو پیغام

ذرائع کے مطابق مظلومینِ کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کے لئے گذشتہ 4 روز سے جاری احتجاجی سلسلے کے نتیجے میں ملک بھرمیں ٹریفک کا نظام مفلوج ہوچکاہے۔ داخلی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر ہوچکی ہے جبکہ کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس بھی تاخیرکا شکار ہے ۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے بےگناہوں کے پسماندگان کا مغربی بائی پاس پر جاری احتجاجی دھرنا اب پانچویں روز میں داخل ہوچکا ہے ۔جن کا روز اول سے مطالبہ ہے کہ ایک مرتبہ وزیراعظم عمران خان خود تشریف لیکر آئیں اور ہماری فریاد سنیں،لیکن وزیر اعظم نے پہلے وزیر داخلہ شیخ رشید اور اس کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری کو کوئٹہ بھیج کر دھرنا ختم کروانے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش کامیاب نا ہوسکی ۔

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز میں منظم شیعہ نسل کشی کا ایک بارپھر آغاز،کوئٹہ کے بعدہنگو میں شیعیان حیدرکرارؑ پر حملہ

گذشتہ تین روز سے مسلسل یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اب کوئٹہ جارہے ہیں تب کوئٹہ جارہے ہیں لیکن افسوس گذشتہ 4روز سےملت جعفریہ کی بےبس مائیں ، بہنیں کھلے آسمان تلے منفی 7ڈگری درجہ حرارت میں اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر وزیر اعظم عمران خان سے صرف ایک ملاقات کی خواہش مند ہیں لیکن تاحال وزیر اعظم عمران خان کو کوئٹہ جانے کی توفیق حاصل نہ ہوسکی اور اب نتیجہ یہ نکلا کہ احتجاج کا دائرہ ملک کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button