اہم ترین خبریںدنیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سانحہ مچھ کی مذمت

شیعیت نیوز: پاکستان بھر میں سانحہ مچھ کے خلاف جاری احتجاج اور دھرنوں کے بعد اب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے مچھ میں ہوئے دہشت گرد انہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کان کنوں کے لواحقین اور پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی و افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستانی حکام اس دہشت گرادنہ عمل کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔

علاوہ ازیں ایک علیحدہ بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : وطن عزیز میں منظم شیعہ نسل کشی کا ایک بارپھر آغاز،کوئٹہ کے بعدہنگو میں شیعیان حیدرکرارؑ پر حملہ

دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے صوبے بلوچستان میں ایک دہشتگردانہ اقدام میں 11 کان کنوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے داعش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سید محمد علی حسینی نے مزید کہا کہ داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں، مذہبی عقیدے کی بنیاد پر صوبے بلوچستان میں 11 بے گناہ مسلمانوں بشمول بچوں کو شہید کرنے کا ہولناک اور مجرمانہ اقدام، نا قابل معافی جرم ہے۔

علی حسینی نے اس بات پر زور دیا کہ اس شجر ملعونہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان وحشی قاتلوں کو سزا دلوانا، لواحقین کے زخموں پر معمولی مرہم ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی مچھ میں 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں داعش کے دہشت گردوں نے کان کنوں کو ذبح کیا اور فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11 کان کن شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button