وزیراعظم کے کوئٹہ جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
شیعیت نیوز: سانحہ مچھ کے لواحقین کا وزیراعظم کی آمد تک دھرنا نہ ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
پاکستان بھر سے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شہداء کے لواحقین سے ہم آواز ہوتے ہوئے وزیراعظم کے کوئٹہ جانے کا مطالبہ کیا۔
ٹوئیٹر پر ہزاروں صارفین نے #ShiaHazaraCallsPMIK کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جو چند ہی گھنٹوں میں پاکستان میں نمبر ایک پوزیشن پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کی میتوں کے ہمراہ لواحقین کا دھرنا چوتھے روز میں داخل
ٹرینڈ میں موجود ایک صارف نے عمران خان کی ۲۰۱۳ کی ٹوئیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "محترم وزیر اعظم صاحب! ریاست کہاں ہے؟
Dear PM! Where is the state Now??#ShiaHazaraCallsPMIK pic.twitter.com/l96kxtOmjY
— Aoun Mehdi🇵🇰 (@CallMeAounyy) January 5, 2021
ایک صارف نےوزیراعظم سے سوال کیا کہ:
Are we the children of lesser GOD?
Aren’t we HAZARAS human?#ShiaHazaraCallsPMIK pic.twitter.com/2NqEp1HIUI— Manahil Zahra (@iHazaragirl) January 5, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ۲۰۱۳ سے آج تک کچھ نہیں بدلہ
Nothing has changed for my community!#ShiaHazaraCallsPMIK
January 2013 January 2021 pic.twitter.com/l8Ags6JyTb— Sa Ki Na (@iissakina) January 5, 2021







