اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

شہداء کی میتوں کے ہمراہ لواحقین کا دھرنا چوتھے روز میں داخل

شیعیت نیوز: مچھ سانحہ کو گزرے ۳ روز مکمل ہوگئے لواحقین ۳ روز بعد بھی میتوں کے ہمراہ دھرنے میں موجود۔ کوئٹہ مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا احتجاج اور دھرنا چوتھی رات بھی جاری ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد صوبائی حکومت کے نمائندوں سے تیسری بار بھی مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ مظاہرین نے وزیراعظم کی کوئٹہ آمد کے بغیر تدفین اور احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

احتجاج ختم کرانے اور لواحقین کو تدفین کیلئے راضی کرنے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو ، وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور دیگر پر مشتمل بلوچستان حکومت کا پانچ رکنی وفد بھی دھرنے میں پہنچا تھا۔ تاہم یہ مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا رضا کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنا کر اسلام آباد بھیجنے کی بجائے ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم خود یہاں آئیں اور سب کے سامنے بات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button