سانحہ مچھ کے خلاف آئی ڈی سی کا اسلام آباد میں احتجاج، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

05 جنوری, 2021 12:43

شیعیت نیوز: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرمچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ آئی ڈی سی کے زیراہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور سوشل ایکٹوسٹس نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعہ سزا دی جائے اور دہشتگردی کی اصل جڑ پر ہاتھ ڈالا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ کےخلاف شیعہ علماءکونسل کے تحت ملتان میں احتجاجی ریلی، ریاستی نااہلی کی مذمت

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکابرینِ جن مولانا سید محمد حسین شیرازی، مولانا ظہیر الحسن کربلائی، مولانا ضیغم عباس، علامہ حسنین عباس، مولانا علی شیر انصاری، خواہر گل زہرا رضوی،ابن رضوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سبط الحسن بخاری نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور کوئٹہ دھرنے کے شرکا کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں قید عالم دین سلمان العودہ کے بیٹے کی جوبائیڈن سے مدد کی اپیل

گل زہرا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر داخلہ جلد از جلد داعش کے خلاف اپنی حکمت عملی سے قوم کو واضح کریں۔ رمضان مینگل کو فوراً بھانسی دی جائے، مولانا عبدالعزیز جو پاکستان میں داعش کا اعلانیہ حامی ہے اس کو فی الفور بھانسی دی جائے۔ آج کا احتجاج علامتی تھا آئندہ کا لائحہ عمل تمام تر تنظیموں سے مشاورت اور قائدین کی ہدایت پر دیا جائے گا۔

4:42 صبح مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔