اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ مچھ، ملک گیر دھرنوں کا آغاز، وزیر اعظم عمران خان کا خود کوئٹہ جانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین اور وارثان شہداء کے مطالبات سنیں گے اور ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔

شیعیت نیوز: سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے آغاز اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ مزاکرات کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خود کوئٹہ جانے اور وارثان شہداء سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج شام گئے تک اپنے خصوصی طیارے سے کسی بھی وقت کوئٹہ کیلئے ورانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کی سرکردہ شخصیات اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ اور شہداء کے لواحقین کے مذاکرات ناکام، عمران خان کے کوئٹہ آنے تک دھرنا جاری رہے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین اور وارثان شہداء کے مطالبات سنیں گے اور ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ میں شہید ہوانے والے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے جنازوں کے ہمراہ گذشتہ تین روز سے مغربی بائی پاس پراحتجاجی دھرنا جاری ہے ۔اس دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں بھی احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوچکاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: 11 بےگناہ شیعہ ہزارہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کاملتان میں احتجاج اور دھرنا

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت کی اور اپنے کوئٹہ جانے کی خبر سے آگا ہ کیا۔

شیخ رشید احمد نے کوئٹہ دھرنے میں پہنچ کر شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین اور وارثان شہداء سے مزاکرات کیئے اور ان مزاکرات میں ناکامی اور مظاہرین کی جانب سے ہر صورت وزیر اعظم کے کوئٹہ آنے کے مطالبے پر وہ واپس اسلام آباد لوٹنے پر مجبور ہوئے اور آج وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button