11 بےگناہ شیعہ ہزارہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کاملتان میں احتجاج اور دھرنا
اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مچھ میں شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف منفی 9کی شدید سردی میں دھرنا حکومت کی بے حسی ہے۔

شیعیت نیوز: سانحہ مچھ کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا۔ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک۔دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مچھ میں شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف منفی 9کی شدید سردی میں دھرنا حکومت کی بے حسی ہے۔
علامہ اقتدار نقوی نے کہاکہ حکومت سفاک دہشتگردوں کی گرفتاری فوری عمل میں لائے۔حکومت ہزارہ برادری کی دادرسی کرے۔مطالبات کی منظوری میں بے جا طوالت حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مچھ میں شیعہ نسل کشی، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا لاہور پریس کلب پراحتجاج اور علامتی دھرنا
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا دوبارہ آغاز قومی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔تکفیری کالعدم جماعتوں کے خاتمے کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں۔
آئی ایس او کے ڈویژنل صدر نے کہاکہ ہزارہ قبیلہ کو دشمن نے آسان ہدف سمجھا ہوا ہ حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے۔احتجاجی مظاہرین کا پریس کلب سے چوک نواں شہر کی جانب مارچ۔ مظاہرین کا نواں شہر چوک پر احتجاجی دھرنے کا اعلان۔شہداء کے لوحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان دھرنا شروع۔