مشرق وسطی

شام میں داعشی دہشت گردوں کا مسافر بس پر حملہ، 6 شامی باشندے جاں بحق

شیعیت نیوز: شام کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے حملے میں 6 شامی باشندے جاں بحق ہو گئے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حماہ کے شہر السلمیہ کے علاقے وادی العرب میں داعشی دہشت گرد عناصر کی دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں 6 شامی باشندے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ ، کوئٹہ جانے کا اعلان

گزشتہ بدھ کو بھی دیرالزور کی شاہراہ پر داعش دہشت گردوں نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 28 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے مچھ کی قاتل داعش کو پاکستان میں افرادی قوت سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی نے مہیا کی ہے، علامہ امین شہیدی

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا لیکن شامی عوام حکومت اور فوج نے اپنی بے مثال استقامت کے ذریعے داعش کو شکست دی اور باقی بچے عناصر کا بھی خاتمہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button