ایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

قاسم سلیمانی کی شہادت نے ٹرمپ کی ناتوانی کو ثابت کردیا، جواد ظریف

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے ہوائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے امریکی صدر ٹرمپ کی ناتوانی اوربدبختی کو ظاہر کردیا کہ وہ کس طرح ایک مرد میدان کے خلاف اقدام کرتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ایران کے ٹیلی ویژن چینل 3 کے پروگرام میں کہا کہ امریکی حکام کو قاسم سلیمانی سے خوف و وحشت تھا اور وہ انھیں مرد میدان سمجھتے تھے۔ شہید قاسم سلیمانی نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شام اور یمن میں امریکہ کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست مچھ کے مقتولین کےسفاک قاتلوں کو جلد ڈھونڈ نکالے گی اور بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے گی، صدر مملکت

محمد جواد ظریف نے کہا کہ میدان جنگ کی طرح سفارت کاری میں بھی شہید قاسم سلیمانی لاجواب تھے اور انہوں نے میدان جنگ میں دہشت گردوں کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ امن و صلح کیلئے بھی جدوجہد کی اور وہ سفارت کاری کے میدان کے بھی ہیرو تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب ہم شاندار طریقے اور بڑی عزت سے جنرل سلیمانی کی شہادت کی سالگرہ مناتے ہیں تو اس وقت اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ ان کی شہادت سے مستفید ہونے والا واحد فریق داعش ہی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ٹھیک اسی دن میں انتہاپسند دہشت گردوں کے سب سے بڑے دشمن کو دہشت گرد طاقت کے ہاتھوں میں قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہی جنرل سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے وقت اور مقام کا تعین کرے گا، رمضان شریف

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب ہم شاندار طریقے اور بڑی عزت سے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی سالگرہ مناتے ہیں تو اس وقت اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ ان کی شہادت سے مستفید ہونے والا واحد فریق داعش ہی تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشت گرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ ڈرون حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کے بعد عراقی پارلیمنٹ میں ملک سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کا قانون منظور کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button