مقبوضہ فلسطین

2020ء کے دوران صیہونی ریاستی دہشت گردی میں 48 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: فلسطین میں اسیران اور شہدا فورم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران صیہونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 48 فلسطینی شہید ہوئے۔

شہدا میں دو خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔ فلسطینی شہدا و اسیران فورم کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے بتایا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا نے انسانیت کو اپے حصار میں لیے رکھا۔ فلسطینی قوم کو کورونا کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ریاست کے ظلم وتشدد کا بھی مسلسل سامنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، 11 شیعہ ہزارہ شہیدوں کے اجساد کے ساتھ دھرنا دوسرے روز میں داخل

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گذشتہ برس شہید ہونے والوں میں بچے، خواتین اور معذور افراد بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فورم کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق سال 2020ء کے دوران صیہونی ریاستی دہشت گردی میں 48 فلسطینی شہید ہوئے۔ان میں 36 غرب اردن اور 12 غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ شہدا میں دو خواتین اور 46 مرد ہیں۔

شہدا میں سب سے کم عمر 13 سالہ علی ایمن ابو علیا ہیں جنہیں 4 دسمبر 2020ء کو اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقے المغیر میں گولیاں ‌مار کر شہید کیا گیا۔

اس کے علاوہ شہدا میں 75 سالہ سعدی محمود خلیل الغرابلی کو غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مچھ میں شہید ہونے والے شیعہ کان کنوں کی تصاویر جاری، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

دوسری جانب اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل 34 سالہ فلسطینی نوجوان نے ظالمانہ قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 23 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 34 سالہ جبریل زبیدی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنین کیمپ سے ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق جبریل الزبیدی کو اسرائیلی فوج نے 25 فروری 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کے الزام میں 10 ماہ قید 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اسے رہا کرنےکے بجائے قابض فوج نے زبیدی کو بلا جواز انتظامی قید میں منتقل کردیا۔

اسیری زبیدی کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اسے قابض فوج نے 12 سال قبل بھی حراست میں لیا تھا۔

امور اسیران کے سربرہ قدری ابوبکر نے بتایا کہ اسیر جبریل زبیدی کی صحت خراب ہے۔ اسرائیلی فوج نے اسے کئی ماہ تک قید تنہائی میں پابند سلاسل رکھا۔ گرفتاری کے وقت قابض فوج نے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button