عراق

شہدائے استقامت کے مجرموں کے نام جلد سامنے آجائیں گے، حشدالشعبی

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں عراقی عدلیہ کی جانب سے استقامت کے شہید کمانڈروں کے قتل کے مجرموں کے نام سامنے آجائیں گے۔

حشد الشعبی کے میڈیا سیل کے سربراہ مہند العقابی نے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کیس میں چالیس افراد ملوث ہیں جن میں سے بعض عراقی اور بعض امریکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی یاد منانے کے حق کو چھینا نہیں جا سکتا، برطانوی اسلامی ادارہ

مہند العقابی نے زور دے کر کہا کہ باوجود اس کے کہ شہید سلیمانی کے قتل کیس میں عراقی عدلیہ کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا ہے تاہم اس نے مجرموں کی شناخت کے بارے میں غیر معمولی کارروائیاں اور اقدامات انجام دیےہیں اور آئندہ چند روز میں ان مجرموں کے نام سامنے آجائیں گے۔

اس درمیان حشد الشعبی کے انٹیلیجنس شعبے نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے شام سے ملحق عراق کے سرحدی علاقے مغربی عکاشات میں شہید سلیمانی اور شہید المہندس کی تصویروں کے بیلبورڈ کے کنارے شمعیں روشن کیں اور ان دونوں شہدائے گرانقدر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی حریت پسندوں کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے، عبدالملک الحوثی

دوسری جانب ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے حوالے میڈیا کے ساتھ کی جانے والی گفتگو میں عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی چیئرمین و عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے تاکید کی ہے کہ شہداء کا رَستہ ان کے خون سے مزین ہے جبکہ مزاحمتی فورسز کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہادی العامری نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ یمن سے لے کر فلسطین تک پھیلا ہوا ہے اور آنے والے ہر دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔

انہوں نے خطے میں امریکہ کی تازہ فوجی نقل و حرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی وسیع فوجی نقل و حرکت؛ اسلامی مزاحمتی محاذ سے اُسے لاحق اُس شدید خوف کی علامت ہے جو اسے بے چین کئے دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button