مقبوضہ فلسطین

پر امن ریلی پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، 18 فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ایک ہفتہ وار پر امن ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے اپنی تازہ کارروائی میں 1 بے گناہ فلسطینی شہری کو انتہائی قریب سے گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں نے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے پر امن ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے2021 کا آغاز یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی سے کیا

مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی پر امن ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ سولہ سال سے بند کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے مشن کو جاری رکھیں گے، عراقی عوام

دوسری جانب فلسطینی خبررساں ایجنسی سمأ کے مطابق شہر الخلیل میں غاصب صیہونی فوجیوں نے غنڈہ گردی پر مبنی اپنی تازہ کارروائی میں 1 بے گناہ فلسطینی شہری کو انتہائی قریب سے گولی مار کر اپاہج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 24 سالہ ہادی رسمی ابوعرام، جنوبی الخلیل کے ’’التوانہ‘‘ نامی علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والے جھگڑے میں بری طرح زخمی ہو گیا ہے جسے بعدازاں یطأ میں واقع حکومتی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہادی رسمی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ کہیں جا رہا تھا کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے اس کے سامان میں موجود ایک الیکٹرک جنریٹر چرانے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں فلسطینی شہری اور اس کے ہمراہ موجود احباب مزاحمت کا مظاہرہ کیا جبکہ اپنی مذموم کوشش میں ناکام رہ جانے کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی جوان پر فائر کھول دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button