جو بھی ہماری ریڈ لائنوں کے قریب آئے گا، اسے تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایران

شیعیت نیوز: وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو بھی ایران کی ریڈ لائنوں کے قریب آئے گا، اسے تباہ کن جواب دیا جائے گا اور ہمارے لیے اس بات کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے کہ وائٹ ہاؤس کی موجودہ حکومت کے ذہن میں کیا نیت اور کیا اقدام ہے، کیونکہ ہم اپنے جواب کی طرف سے پوری طرح مطمئن اور ہر صورتحال کے لیے تیار ہیں۔
سعید خطیب زادے نے فارس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے، اس سوال کے جواب میں کہ اگر وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دنوں میں ٹرمپ یا پھر صیہونی حکومت نے کوئی حماقت کی تو کیا ٹکراؤ کا امکان ہے؟ کہا کہ اس سلسلے میں کچھ تو محض رپورٹیں ہیں لیکن کچھ صحیح بھی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی رہنماؤں کا بزدلانہ قتل ، امریکی اسرائیلی کے ٹریڈ مارک کی علامت ہے نہ ایرانی علامت۔
یہ بھی پڑھیں : شہدائے محاذ استقامت کے قاتلوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا جائے گا
خطیب زادہ نے کہا کہ واشنگٹن ٹائمز کو غلط خبریں اور ایران مخالف تعصبات کو پھیلانے کے بجائے زیادہ پختہ ہونا چاہئے حالانکہ اس نے پہلے ہی پیسوں کے بدلے منافقوں کے دہشت گردی اور غیر قانونی مسلک پر مضامین شائع کیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جہاں تک قدس کی غاصب صیہونی حکومت کا تعلق ہے تو یہ حکومت بخوبی جانتی ہے کہ اگر کوئي بھی ایران کی ریڈ لائنوں کے قریب ہوا، تو ایران کا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی اور رفقاء کی پہلی برسی کے موقع پر پاکستان بھر میں اجتماعات کی تیاریاں جاری
ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی اور ایرانی قوم کے مفادات و سلامتی کے بارے میں نہ تو ہم کوئی سمجھوتہ کریں گے اور نہ ہی کسی بات کو نظر انداز کریں گے۔
خطیب زادے نے کہا کہ جہاں تک امریکہ کی حرکتوں کی بات ہے تو ہم نے کچھ شیطانیوں اور علامتوں کو دیکھا ہے اور دیکھ رہے ہیں جن کا مقصد اشتعال انگیزی ہے۔
انھوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بغیر کسی لگی لپٹی کے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ کسی بھی طرح کی مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر ہوگی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یقینی طور پر ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اسی کے ساتھ ہم اپنے مفادات کی حفاظت کے سلسلے میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔