نئے سال 2021 کا پہلا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع

شیعیت نیوز: امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ نئے سال 2021 کا پہلا سورج آج صبح اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا اور خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات اور ناکامیوں کے ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کر2020 رخصت ہو گیا۔
سال 2020 اس لئے بھی کافی مسائل و مشکلات سے بھرا ہوا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی سرگرمیاں بری طرح ماند پڑ گئیں اورکورونا نے انسانی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے اور لاکھوں قیمتی جانیں کورونا وبا کی نظر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی، شیعیت نیوز ویب سائٹ پر قاسم سلیمانی پورٹل کااجراء
جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔
ہر شخص دعا گو ہے کہ نیا سورج دنیا بھر میں پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کی کرنیں بکھیرے اور اس سال ظالم پر مظلوم کی فتح، حریت پسندوں کی کامیابی، ظلم و جور کا خاتمہ اور وہ تمام مسائل حل اور خواب پورے ہوں جو ادھورے رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شام: صوبے الحسکہ میں باوردی دہشت گرد امریکیوں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شہید
دعا ہے کہ سال 2021 مسلمانوں اورساری دنیا کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو، امن کا ہر طرف بول بالا ہو اور یہ سال ہر کسی کے لیے کامیابیاں لائے۔ آمین
شیعیت نیوز بھی نئے عیسوی سال 2021 کی اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔