شام: صوبے الحسکہ میں باوردی دہشت گرد امریکیوں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شہید

شیعیت نیوز: شام کے صوبے الحسکہ میں باوردی دہشت گرد امریکی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک 12 سالہ بچے کو شہید کردیا ۔
سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے التوسعیہ علاقے میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے اس بہانے سے کہ اس بچے نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی تو امریکہ فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس سے بارہ سالہ حسین الفلاح شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شام: دہشت گرد گروہ داعش کا مسافر بس پر حملہ 28 افراد جاں بحق
اس سے قبل بھی امریکہ کے باوردی دہشت گرد فوجی شام میں نہتے عوام کو گولیوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا رہا ہے۔
یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی، شیعیت نیوز ویب سائٹ پر قاسم سلیمانی پورٹل کااجراء
شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکر علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔
امریکہ کے باوردی دہشت گرد، دیگر دہشت گرد ٹولوں سے جنگ کے بہانے غیرقانونی طور پر شام کے بعض علاقوں پر قابض ہیں۔ شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔