دنیا

سن 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا ، انتونیو گوٹرس

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے نئے سال کی آمد پروڈیو پیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں اور سختیوں کا سال رہا، کووڈ 19 نے ہماری زندگیوں کومتاثرکیا اورتکالیف دیں، وبا پھیل رہی ہے ، موت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے۔

یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں غربت، عدم مساوات اور بھوک بڑھ رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کا ہدف 2050ء تک حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے،آئیے مل کر ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے کی سزا سے محفوظ نہیں ہوگا، ایرانی عدلیہ

یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باعث ہر جگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ہرجگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا، ہمارے فرنٹ لائنرزنے ہمیں سہارا دیا، سائنسدانوں نے ویکسین کو کم وقت میں تیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد اور پر امن ہوکر کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو دنیا بہتر ہوسکتی ہے۔ پوری دنیا کونیا سال مبارک ہو، نئے سال میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین سے علیحدگی کے سمجھوتے کی برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری

دوسری جانب سال 2020 کا آج آخری دن ہے اور اس سال دنیا بھر کےعوام کافی مسائل و مشکلات سے دوچار رہے۔

دنیا بھر میں سال 2020ء کا آخری سورج طلوع ہوگیا جو آج شام خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات، تلخ و شیرین واقعات اور ناکامیوں کے ساتھ ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کرغروب ہو جائیگا۔

سال 2020 اس لئے بھی کافی مسائل و مشکلات سے بھرا ہوا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی سرگرمیاں بری طرح ماند پڑ گئیں اورکورونا نے انسانی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے اور لاکھوں قیمتی جانیں کورونا وبا کی نظر ہوئیں۔

دعا ہے کہ جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button