اہم ترین خبریںسعودی عرب

امریکا کی خادمین حرمین شریفین کوامت مسلمہ کےخلاف 290 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار فروخت کرنیکی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کے خاتمے سے کچھ روز قبل منظور کیے گئے اس پیکیج کی مالیت 290 ارب ڈالر بنتی ہے۔

شیعیت نیوز: امریکا کی خادمین حرمین شریفین کوامت مسلمہ کےخلاف 290 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار فروخت کرنیکی منظوری
۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے سعودی عرب کو 290 ارب ڈالر کی مالیت کے 3 ہزار گائیڈڈ جنگی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری میں بیان کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو 3 ہزار جی بی یو، 39 اسمال ڈائیمیٹر بم (ایس ڈی بی آئیی 1) اسلحہ، کنٹینرز، معاون اشیا، اسپیئرز کی فروخت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بےبنیاد اورمن گھڑت پروپگنڈے کا مقابلہ حقائق سےکیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کے خاتمے سے کچھ روز قبل منظور کیے گئے اس پیکیج کی مالیت 290 ارب ڈالر بنتی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اس فوجی مدد سے سعودی عرب کے طویل فاصلے تک ہدف بنانے والی استعداد میں اضافہ ہوگا اور سعودیہ کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فخر ملت جعفریہ، شہید عسکری رضا ؒ کی شہادت کو 9 برس بیت گئے، اہلیہ بھی انصاف کی راہ تکتے جہاں فانی سے کوچ کرگئیں

دوسری جانب نو منتخب صدر جو بائیڈن کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کو معطل کرنے کا خدشہ بھی اپنی جگہ موجود ہے، کیوں کہ وہ اور ان کی جماعت سعودی عرب پر یمن میں بدترین انسانی بحران پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں اور کانگریس نے 35 جنگی طیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش بھی کی تھی،تاہم ناکامی کا سامنا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد پرپوری قوم ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئےتجدید عہد کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار سعودی عرب ہے اور ٹرمپ دور حکومت میں دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر کئی معاہدے طے پائے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button