اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)مقبوضہ فلسطین

غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر ، صیہونیوں پر لرزہ طاری

شیعیت نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر غزہ کے گلی کوچوں کی رونق بنی ہوئی ہیں اور اس سے اسرائیلی حکام کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اس موقع پر امریکی دہشت گردانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر ، فلسطینی شہر غزہ میں واقع بڑے بڑے بل بورڈز پر نصب کی گئیں جن پر تحریر تھا: "شہید جنرل قاسم سلیمانی؛ جنہوں نے اپنی پوری زندگی مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے میں صرف کر دی.. وہ قدس کے شہید ہیں، وہ قدس کے شہید ہیں، وہ قدس کے شہید ہیں!!

جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد صیہونی حکام کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو حزب اللہ سے ملنے والی کھلی شکست کا شدید خطرہ لاحق ہے، جنرل گرشن ہیکوہن

اسرائیلی فوج کے ترجمان اوخائی ادرئی نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر ہنیڈل پر جنرل سلیمانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کی گلیوں میں جنرل قاسم سلیمانی کی بڑی تصویر۔

انہوں نے گستاخانہ ٹوئٹ کرتے ہوئے غزہ کے باشندوں سے جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے بارے میں سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی کی شہادت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مزاحمتی محاذ ختم ہو گیا ہے، عبدالباری عطوان

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اس بیان کے باوجود غزہ پٹی کے باشندوں نے غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی بڑی تصویر لگائے رکھی۔

اس تصویر پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا وہ بیان بھی درج تھا جو انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شرکت کے وقت دیا تھا اور انہیں بیت المقدس کا شہید قرار دیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button