اہم ترین خبریںپاکستان

مانسہرہ میں عظیم ولی اللہ کا مزار شہید،پاکستان میں داعش کے کارندوں کا مزارات مقدسہ مسمارکرنے کااعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستان میںموجود داعش کے کارندوں نے اپنے اجداد کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ضلع مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں نزد شنکیاری میں معروف ولی اللہ سیدولایت شاہ المعروف بابا جی صاحب ؒ کاظمی مشہدی کے مزار پر جلوس کی شکل میں حملہ کرکےشہید کردیا اور شدید توہین کی ۔

شیعیت نیوز: عراق وشام کے بعد پاکستان میں بھی داعش کےکارندوں نے اولیاءوصوفیاء کے مزارات مقدمہ کو مسمار کرنے کا اعلان کردیاہے۔اچھڑیاں ضلع مانسہرہ میں سیدولایت شاہ المعروف بابا جی صاحب ؒ کاظمی مشہدی اورسادات کاظمیہ ،سادات پنجول، سادات کُنڈ سیداں، سادات بٹنگ سیداں، سادات عُور سندوب آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں موجود سادات عظام کے جدِامجد کے مزار اقدس کی توہین اور بےحرمتی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود داعش کے کارندوں نے اپنے اجداد کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ضلع مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں نزد شنکیاری میں معروف ولی اللہ سیدولایت شاہ المعروف بابا جی صاحب ؒ کاظمی مشہدی کے مزار پر جلوس کی شکل میں حملہ کرکےشہید کردیا اور شدید توہین کی ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی فائرنگ شیعہ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ بےدردی سے شہید

حملہ آوروں نے اعلان کیا کہ ہم مانسہرہ میں موجود تمام مزارات کو مسمار کریں گے ،ان یزیدیوں کے اس عمل سے سادات مانسہرہ میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ مقامی عمائدین نے اعلان کیا ہے کہ تماسادات اپنے آباؤاجداد کے مزارات کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوں تاکہ ان شر پسند افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: خانوادہ مولانا سید غلام حسنین رضوی پر قیامت ٹوٹ پڑی، دو ہفتے بعد ہی جواں سال فرزند بھی خالق حقیقی سے جاملے

واضح رہے کہ شام وعراق میں آئمہ اطہارؑ، اصحاب کرام اور اولیاء اللہ کے مزارات مقدسہ کو تباہ وبرباد کرنے والے سعودی نواز داعشی دہشت گردوں نے اب پاکستان میں موجود مقامات مقدسہ کا رخ کرلیا ہے ۔اگر انہیں ابھی لگام نہ ڈالی گئی تو آگے حالات ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قابو سے باہر ہوجائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button