مشرق وسطی

شام: صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

شیعیت نیوز : شام کے شمالی صوبے ادلب میں گذشتہ چند ہفتوں پر محیط نسبی آرام و سکون کے بعد حراس الدین، انصار التوحید اور ہیئۃ تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر شامی افواج پر گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق عالمی حمایت یافتہ مسلح دہشت گردوں کی جانب سے صوبے ادلب کے جنوبی علاقے جبل الزاویہ میں تعینات شامی فوج پر مارٹر گولوں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : 28دسمبر2009سانحہ عاشورا کراچی، 11سال بیت گئے، درجنوں شیعہ سنی عزاداران حسینؑ کےقاتل تاحال آزاد

رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے ہونے والے حملے کے جواب میں کنصفرہ، سفوہن اور بلدہ البارہ میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپخانے اور میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ادلب کے جنوبی علاقوں بنین اور کفربطیخ کی جانب سے چڑھائی کی کوشش بھی کی جسے شامی افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ناکام بنا دیا جس کے دوران کئی ایک دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کی تاریخی مسجد میں رقص کرنے کی شرمناک حرکت، واقعہ کی شدید مذمت

ادلب کی تازہ ترین صورتحال کے بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح جبل الزاویہ، سہل الغاب اور لاذقیہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اپنی فوجی موجودگی کو مستحکم کر لیں تاہم شامی افواج، عوامی مزاحمتی فورسز اور روس کی اتحادی افواج کی طرف سے دہشت گردوں کی تمام نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج حماہ، ادلب اور لاذقیہ کے مختلف مقامات میں ہر قسم کے ممکنہ فوجی تصادم کے لئے بالکل تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button