بیت المقدس کی تاریخی مسجد میں رقص کرنے کی شرمناک حرکت، واقعہ کی شدید مذمت

28 دسمبر, 2020 09:49

شیعیت نیوز : مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تاریخی مسجد میں کچھ شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی طرف سے مسجد میں رقص کی شرمناک حرکت کے بعد فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ترجمان فوزی برھوم نے مشرقی بیت المقدس میں تاریخی مسجد موسیٰ میں دین بیزار شرپسندوں کی طرف سے رقص کرنے کو شرمناک اور توہین آمیز اقدام قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے گھر کی بے حرمتی میں فلسطینی حکومت اور اور اس کے وزرا ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میاں نواز شریف نے اجمل قادری کو کس شرمناک کام کیلئے اسرائیل بھیجا؟؟ جان کر حیران رہ جائیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے گھر کی توہین اور بے حرمتی کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شرمناک واقعے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف فوری کارروائی کر کے انہیں گرفتار کریں اور مسجد کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مشرقی بیت المقدس میں تاریخی مسجد کی بے حرمتی کی فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مسجد موسیٰ اور مقام موسیٰ میں کچھ لوگ ڈانس کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ فلسطینی عوامی، مذہبی اور سماجی حلقوں کی طرف سے اس واقعے کی مذمت کے ساتھ اس کی فوری انکوائری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پوری دنیا میں سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم کا مذاق اڑ رہا ہے، محمد علی الحوثی

دوسری جانب صیہونی حکام نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کے مقدس مقام باب رحمت پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود نمازیوں کو زد و کوب کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے مصلیٰ باب رحمت میں گھس کر وہاں پرنماز ادا کرنے والے ایک بزرگ فلسطینی کو وہاںسے باہر نکال دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے بزرگ فلسطینی کو دھمکی دی تھی کہ اسے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کریا تھا۔ بزرگ فلسطینی شہری نے قبلہ اوّل میں جوتوں سمیت گھسنے والے اسرائیلیوں کو مقدس مقام کی بے حرمتی سے خبردار کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد روز مرہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی مرتکب ہوتی ہے جب کہ فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور عبادت پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔

8:55 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔