اہم ترین خبریںیمن

پوری دنیا میں سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم کا مذاق اڑ رہا ہے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز : یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم کا مذاق اڑ رہا ہے، ہم فتح کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اب یمن، کامیابی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اب پوری طرح سے سعودی اتحاد پر مسلط ہو چکا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ نے محمد علی الحوثی نے اتوار کو بتایا کہ سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمن نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہیں کی وجہ سے یورپی میڈیا، سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کی جنوبی ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

محمد الحوثی نے کہا کہ یورپی میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی ریڈار فیل ہو چکے ہيں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب فرانسیسی سسٹم کی خریداری کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران جیزان، عسیر اور مآرب صوبوں میں سعودی اتحاد کے کچھ جاسوسی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 200 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں اور 45 مرتبہ توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے گئے اور 122 بار بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button