اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوج کی جنوبی ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شیعیت نیوز : شامی فوج نے جنوبی ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوبی ادلب کے علاقے جبل الزاویہ اور آفیس علاقےمیں دہشت گرد گروہوں داعش کے ٹھکانوں پر 130 راکٹ اور توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض داعشی عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خاتمے میں شہید سلیمانی اور ابو المہندس کا اہم کردار ہے ، ہادی العامری

دوسری جانب داعش کی شکست کے وقت سے ہی شام میں امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کی کاروائیاں تیز ہو گئیں اور شمال مشرقی شام میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے داعش کے دہشت گردوں کی جگہ لے لی ہے۔

کچھ عرصہ پہلے کچھ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے فوجی ماہر نفسیات اور جاسوس، کچھ عرصے سے شمال مشرقی شام کے الحسکہ صوبے کے الہول کیمپ میں داعش گروہ کے دہشت گرد عناصر اور ان کے اہل خانہ کو ٹریننگ دے رہے ہیں اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اسی کے ساتھ انہیں المقدسی کی لکھی کتاب ملت ابراہیم بھی پڑھنے دی جا رہی ہے۔ یہ وہی کتاب ہے جو عراق کی بوکا جیل میں بھی موجود تھی اور اسی کی وجہ سے تکفیریوں کی نئی نسل پیدا ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی لوگ آگے چل کر امریکہ و اسرائیل سے فوجی ٹریننگ حاصل کرکے داعشی عناصر میں تبدیل ہوتے ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت شام کے الہول کیمپ میں اور اسی طرح ان جیلوں میں جن میں داعش کے عناصر قید ہیں، جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ عراق میں امریکہ کی خصوصی جیل بوکا میں جو کچھ پہلے ہو چکا ہے، اسی کی تکرار ہے۔

شام کا بحران، دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button