اہم ترین خبریںپاکستان

میاں نواز شریف نے اجمل قادری کو کس شرمناک کام کیلئے اسرائیل بھیجا؟؟ جان کر حیران رہ جائیں

مولانا اجمل قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کےعہدیداران سے تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا ، اسرائیلی چاہتے تھے سیاسی و سفارتی تعلقات کو فلسطین کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔

شیعیت نیوز:ـ میاں نواز شریف نے اجمل قادری کو کس شرمناک کام کیلئے اسرائیل بھیجا؟؟ جان کر حیران رہ جائیں، جی ہاں سابق وزیر اعظم پاکستان اور موجودہ حکومت پر اسرائیلی ایجنٹ ہونے کا الزام لگانے والے اور درحقیقت اسرائیل ایماء پرحالیہ دنوں ریاست کو کمزور کرنے کی سازش کے ماسٹر مائنڈ میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں اپنے ہی وزیر مولانا اجمل قادری کو قبلہ اول پر قابض ناجائز ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے باقائدہ طور خود اسرائیل بھیجاتھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں وفد اسرائیل بھیجا۔ نوازشریف دیکھنا چاہتے تھے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت اور تعلقات کیسے استوار ہو سکتے ہیں وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی اسرائیل میں اہم ملاقاتیں طے کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر شہید قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے

مولانا اجمل قادری کے انکشافا ت کے مطابق انہوں نے 1998 میں نواز شریف کے ایما پر ان کے دور حکومت میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ان کے وفد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔

مولانا اجمل قادری نے بتایا کہ ہماری اسرائیل کے وزارت خارجہ کے لوگوں اور کابینہ کے وزراء سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ، ملاقات کرنے کیلئے وہ ہمارے ہوٹل میں آئے تھے۔

مولانا اجمل قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کےعہدیداران سے تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا ، اسرائیلی چاہتے تھے سیاسی و سفارتی تعلقات کو فلسطین کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button