اہم ترین خبریںمشرق وسطی

2020اسرائیل کے ساتھ عربوں کے تعلقات اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی جرائم کےخلاف قراردادوں کےڈھیرکاسال

صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو قرار دایں پیش کی گئی،سال 2020 میں اسرائیل کے خلاف 17 قرار دادیں پیش کی گئی۔

شیعیت نیوز: اختتامی سال 2020 میں جہاں عرب دنیا کے کئی ممالک نے اسرائیل تو تسلیم کیا وہیں فلسطین میں جاری مظالم پر اسرائیل کو دنیا بھر سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2020 میں سب زیادہ بار اسرائیلی ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی۔

صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو قرار دایں پیش کی گئی،سال 2020 میں اسرائیل کے خلاف 17 قرار دادیں پیش کی گئی۔

اسرائیل کے خلاف قرار دادیں فلسطینوں پر ظلم اورویسٹ بینک پر جاری قبضے کے خلاف پیش کی گئی،نومبر میں اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی قرار داد میںگولانن وادی میں جاری اسرائیلی قبضے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم ؒ کے یوم ولادت پران کی اولادوں کا لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے ان کے مزار پر احتجاج

اسرائیل کو آنے والے دنوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےکیوں کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن فلسطین پر اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔جوبائیڈن اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دوریاستی حل کے حامی ہیں۔

اس سے پہلے اسرائیل نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سے تعلقات معطل کردیے تھے۔کیوں کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے 100 سے زائد اسرائیلی کمپنیوں کی لسٹ جاری کی تھی،جو ویسٹ بینک میں غیرقانونی یہودی بستیاں آباد کررہی تھی۔

اکتوبر میں اسرائیل نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کےان اہلکاروں کے ویزے معطل کردیے تھے جو فلسطین میں کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں امریکی سرپرستی میں بحرین ، متحدہ عرب امارات ،سوڈان اور مراکش نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل اور قبلہ اول بیت القدس پر قابض اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا اور یروشلم میں اپنے سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button