دنیا

کرسمس کے موقع پر امریکہ میں بھیانک کار بم دھماکہ

شیعیت نیوز: گزشتہ روز یوم کرسمس کی صبح امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویلے شہر میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس کے باعث پورے علاقے میں شدید و خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کے چیخنے چلانے کی صدائیں گونچنے لگیں۔

واقعہ کے بعد ریاستی اور وفاقی اداروں کے حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ جن میں محکمہ فائر سمیت ایمرجنسی عملہ بھی شامل ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کم از کم تین افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے مگر وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔

جمعہ کی صبح جب دھماکا ہوا تو سیاہ دھواں اور شعلے فضا میں بلند ہوتے رہے۔ یہ علاقہ شراب خانوں، ریسٹورنٹس اور دیگر ریٹیل کاروبار کا مرکز ہے اور شہر کو سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا پاکستان کی اسٹیٹ پالیسی ہے، تبدیلی کی گنجائش نہیں، مشاہد حسین

مقامی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ دھماکا ایک کھڑی کار میں ہوا۔ پولیس تاحال یہ معلوم نہ کرسکی کہ دھماکے میں کون ملوث ہے۔ اس کا مقصد کیا تھا۔ ریاستی اداروں سمیت امریکا کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے حکام بھی تفتیش کیلئے جائے وقوع پر موجود ہیں۔

پولیس کے بقول جائے وقوعہ پر پارک شدہ ایک بڑی وین میں یہ دھماکہ عمدی طور پر کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے سے آس پاس کی کئی عمارتوں کو خاصا نقصان پہونچا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی لقمۂ آتش بن گئیں۔

بعض مبصرین کا ماننا ہے کہ کرسمس اور شدید سردی کے باعث خالی پڑی سڑک پر ہوئے اس دھماکے کے پیچھے خود امریکی حکومت کا ہاتھ ہے جس کا ممکنہ مقصد سیاسی اہداف کا حصول منجملہ شہروں میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی ہے۔

مذکورہ احتمال قبیلۂ آل سعود کے راز فاش کرنے والے معروف سوشل میڈیا صارف ’مجتہد‘ نے دیا ہے۔ انہوں نے احتمال ظاہر کیا ہے کہ اپنی شکست و ناکامی سے تنگ آئے امریکی صدر ٹرمپ اس واقعے سے سیاسی فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button