اہم ترین خبریںپاکستان

آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے عظیم قائد جناح ؒ کےوژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند ہوں، زہرا نقوی

انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے قائد اعظم کے زریں اقوال اور فرمودات کو فراموش نہ کیا ہوتا تو آج ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ باباے قوم کی مخلصانہ مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے محکومی سے نجات حاصل کی اور آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے قائد اعظم کے زریں اقوال اور فرمودات کو فراموش نہ کیا ہوتا تو آج ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے ایک ایسی اسلامی ریاست قائم کی جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی اپنے دین کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایماء پر عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے نکلنے والے مولانا فضل الرحمٰن عرف ڈیزل نے اپنی ہی 4 وکٹیں گرادیں

آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے وژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

‎کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلاتا ہے مسیحی برادری نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اقلیتوں کے حقوق کا احترام دین اسلام ہمیں سکھاتا ہے اور اسلامی ریاست ہونے کی بنا پر پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button