اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی ایماء پر عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے نکلنے والے مولانا فضل الرحمٰن عرف ڈیزل نے اپنی ہی 4 وکٹیں گرادیں

ذرائع کےمطابق جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد، مولاناگل نصیب خان اور مولاناشجاع الملک کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیعیت نیوز: سعودی ایماء پر عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے نکلنے والے مولا نا فضل الرحمٰن عرف ڈیزل نے اپنی ہی 4وکٹیں گرادیں، جمعیت علما ئےاسلام نے مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمدکو پارٹی سے نکال دیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کی سعودی ایماءپر اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے جاری حکومت اور فوج مخالف تحریک سے بیزار جےیوآئی رہنما حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور دیگر کی پارٹی رکنیت برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کےمطابق جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد، مولاناگل نصیب خان اور مولاناشجاع الملک کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خداہمیں زمین کی وہ مضبوط ترین قوم بننے کی قوت و توفیق عطا کرے جس کا تصور ہمارے قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا، عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس عاملہ نے نظم وضبط کمیٹی کی سفارشات پر متفقہ فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رہنما وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے توکمیٹی فیصلہ کرنے میں بااختیارہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایک بیان میں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے، میرا ماننا ہےکہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button