اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

شیعہ حقوق کی توانا آواز علی رضا عابدی کی شہادت کو ۲ برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

شیعہ حقوق کی توانا آواز علی رضا عابدی کی شہادت کو ۲ برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

شیعیت نیوز: پاکستانی قومی اسمبلی میں شیعہ نسل کشی اور

شیعہ مسنگ پرسنز کے حق میں اٹھنے والی توانا آواز علی رضا عابدی کو شہید ہوئے ۲ برس ہوگئے

مگر ان کے قتل میں ملوث تکفیری عناصر آج بھی کھلے عام پھر رہے۔

تفصیلات کیمطابق ۲۵ دسمبر ۲۰۱۸ کی رات کو ایم کیوایم کے شیعہ حقوق کیلئے سرگرم رہنماء سید علی رضا عابدی

کو ان کے گھر کے گیٹ پر مسلح تکفیری دہشت گردوں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید علی رضا عابدی قتل کیس کے اہم اور چشم کشا حقائق منظر عام پر آگئے

علی رضاعابدی شہید کا جرم شیعہ حقوق کی آواز بلند کرنا تھا۔

علی رضا عابدی شہید کو تکفیری عناصر کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

ایم کیو ایم کے سابق شیعہ رہنماء علی رضا عابدی کی رہائشگاہ

خیابان غازی ڈیفنس کے باہر نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی،

جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جبکہ دہشتگرد فرار ہوگئے۔

قاتلانہ حملہ ان کے گھر کے باہر اس وقت ہوا، جب وہ اپنی گاڑی سے اتر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا عابدی قتل اور مفتی تقی عثمانی حملہ کیس میں سپاہ صحابہ کےبدنام زمانہ رہنما تاجی کھوکھرکا بیٹا گرفتار

واقعے کے بعد علی رضا عابدی کو شدید زخمی حالت میں پی این ایس شفا اسپتال منتقل کیا گیا تھا،

جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں 2، 2 گولیاں لگی تھیں۔

علی رضا عابدی گاڑی میں اکیلے تھے۔

واضح رہے کہ 2013ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے

این اے 251 سے 80 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے،

جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 244 ہوچکا ہے۔

علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے

باعث ستمبر2018 میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button