کنڈیارو، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام شہید سلیمانی کی پہلی برسی کا اجتماع3 جنوری کو ہوگا

24 دسمبر, 2020 13:39

شیعیت نیوز : اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ تحریک کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے 3 جنوری کو بروز اتوار کنڈیارو سٹی میں شہداء مدافعین حرم کانفرنس منعقد کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کوہاٹ، شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی مجلس برسی کا انعقاد

شہداء مدافعین حرم کانفرنس میں علمائے کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے، علمائے کرام میں مولانا سید اختیار حسین نقوی، پروفیسر سید جعفر حسین نقوی، مولانا محمد عسکری ہاشمی شامل ہیں جب کہ خصوصی خطاب اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی اور اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری کریں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ انقلابی نوحہ خوان شاہد حسین بلتستانی بھی شرکت کریں گے۔

3:04 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔