اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسلام آباد سے اہلیان گلگت بلتستان کے لیئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

دوران سماعت منیجر اسلام آباد نے معززعدالت کو بتایا کہ ہم نے عدالت کے حکم پر گلگت و سکردو سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے گلگت دونوں اطراف سفر کرنے والوں کے لیے کرایہ کم کردیا ہے دوران سماعت معززعدالت نے حکم دیا کہ گلگت بلتستان کو پی آئی اے کے ٹکٹ کے حصول کے لیے قائم کردہ آٹومیشن نظام سے مستثنیٰ کیا جائے۔

شیعیت نیوز: اہلیان گلگت بلتستان کے بڑی خوشخبری ،سپریم ایپلیٹ کورٹ کے حکم پر پی آئی اے نے سکردو اور گلگت سے اسلام آبادکیلئے کرائے کم کردیئے ہیں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کرایہ مقرر کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھے کہ گلگت اور اسلام آباد کے درمیان کتنے ناٹیکل میل کا فاصلہ ہے،اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایو ں میں خاطر خوا کمی کی جائے،چیف کورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے چیف کورٹ کا ازخود نوٹس پر نان کیڈر افسران کو متعلقہ محکموں میں واپس جانے کا حکم غیرقانونی اور غیرآئینی ہے،بدھ کو چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس سید ارشدحسین شاہ اور سینئر جج جسٹس وزیرشکیل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گلگت اور سکردو سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کے زائد کرایوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پہاڑی علاقہ ہے یہاں کے لوگوں کے پاس روزگار کے ذرائع بہت کم ہیں حکومت پاکستان نے یہاں حالات کو دیکھتے ہوئے بہت سی اشیا پر سبسڈی دے رکھی ہے پاکستان آرمی بھی ان علاقوں کے لوگوں کا خصوصی خیال رکھتی ہے گزشتہ سال گلگت کے ایک نالے میں کچھ لوگ برف میں پھنس گئے تھے، فورس کمانڈر نے خود ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کو وہاں سے نکالا بابوسر میں ہونے والے بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کوبھی فورس کمانڈر نے خود ہیلی میں ریسکیو کیا اس طرح پی آئی اے سمیت دوسرے اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ان علاقوں کے لوگوں کو سہو لیات فراہم کریں پی آئی اے والے کرایہ مقرر کرتے ہوے اس بات کا خیال رکھیں کہ گلگت اور اسلام آباد کے درمیان کتنے ناٹیکل میل کا فاصلہ ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایوں میں خاطرخواہ کمی کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی فنڈڈ دہشتگردوں کا حملہ، 7 زخمی

دوران سماعت منیجر اسلام آباد نے معززعدالت کو بتایا کہ ہم نے عدالت کے حکم پر گلگت و سکردو سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے گلگت دونوں اطراف سفر کرنے والوں کے لیے کرایہ کم کردیا ہے دوران سماعت معززعدالت نے حکم دیا کہ گلگت بلتستان کو پی آئی اے کے ٹکٹ کے حصول کے لیے قائم کردہ آٹومیشن نظام سے مستثنیٰ کیا جائے۔

معززعدالت نے حکم دیا کہ اگلی پیشی پر چیئرمین کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان، ڈی جی پی آئی اے اور تمام کمرشل ایئرلائن کے چیئرمین تفصیلی رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں۔ سپریم ایپلیٹ کورٹ نے نان کیڈر آفیسران کو اپنے متعلقہ محکموں میں واپس جانے کے چیف کورٹ کے آرڈر کے خلاف دائر درخواستوں پربھی سماعت کی دوران سماعت چیف جسٹس گلگت بلتستان ارشد حسین شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے ۔

چیف کورٹ کا از خود نوٹس پر دیا گیا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے معزز عدالت نے سیکرٹری سروسز گلگت بلتستان کو حکم دیا کہ ان کیسز کے فیصلہ ہونے تک چیف کورٹ کے آرڈر پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ ڈویژن بینچ نے مجموعی طور پر 20 مقدمات کی سماعت کی اور کئی مقدمات پر فیصلہ سنایا اور متعدد مقدمات میں نوٹسسز جاری کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button