مقبوضہ فلسطین

صیہونی آبادکار نے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے کچل ڈالا

شیعیت نیوز: گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’’آصفر‘‘ نامی ایک یہودی کالونی کے قریب صیہونی آبادکار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے ایک فلسطینی شہری کو کچل ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق 32 سالہ فلسطینی صبحی محمد عبدالفتاح شلالدہ کو سڑک پر چلتے ہوئے ٹکر مار کر زخمی کر دیا گیا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شلالدہ کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکار فلسطینی شہری کو گاڑی تلے روند کر فرار ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کے بعد اسے اُٹھا کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : علاقے کے حالات شدید کشیدہ ، اسرائیلی فوج الرٹ

دوسری جانب اسرائیل کی’’ سالم‘‘ فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی صحافی طارق ابو زید کی حراست میں 47 دن کی مزید توسیع کر دی ہے۔

صحافی طارق ابو زید کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر نے ابو زید کی حراست میں مزید توسیع کرنے اور اس کی تفتیش جاری رکھےنے کی درخواست کی۔ عدالت نے طارق ابو زید کو مزید 47 دن کے لیے فوج کی تحویل میں دے دیا۔ ابو زید کو 10 جنوری تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم فوجی پراسیکیوٹر کی درخواست پر اسے 7 فروری 2020ء تک جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

طارق ابو زید کو اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ قابض اسرائیلی فوج نے اس کا موبائل فون اور لیپ ٹامپ قبضے میں لے رکھا ہے۔ اسے تفتیش کے لیے الجلمہ حراستی مرکز لے جایا گیا جہاں اسے تفتیش کی آڑ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button