اہم ترین خبریںپاکستان

پاک سعودیہ کشیدگی، جنرل (ر) راحیل شریف کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

واضح رہے کہ آج پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی ، اس ملاقات میں وزیر اعظم کی باڈی لینگویج کو لیکر میڈیا پر خاصے تبصرے کیئے جارہے ہیں

شیعیت نیوز: پاکستان پراسرائیل کو تسلیم کرنےکے سعودی دباؤ کے بعد جنرل (ر) راحیل شریف کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عنقریب سعودی عرب سے راحیل شریف سمیت افسران کے وہ تمام حاضر سروس دستے بھی واپس آ رہے ہیں جو پاکستان نے سعودی عرب کی درخواست پریمن پر عسکری یلغار اور درعمل کا سامنا کرنے کیلئے بھیجے ہوئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کو ایک خصوصی ٹاسک سونپ کر سعودی شاہی حکومت پاکستان بھیج رہی ہے جبکہ ان کی جگہ بھارتی فوجی دستے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات اور امریکی ایماء پر پاکستان پر ڈالے جانے والے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دباؤ میں ناکامی کی صورت میں امریکا اور اس کے اتحادی سعودی عرب نے اپنی حکمت عمل میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکی وسعودی دباؤ پر ہوا میں اڑا دینے پر دونوں ممالک نے سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کس مسلمان ملک کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملے کی تیاری کررہا ہے؟؟ تجزیہ کار ہارون الرشید نےحیران کن انکشاف کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف اور ان کے ہمراہ وہ افسران جو سعودی عرب میں شاہی خدمات انجام دے رہے تھے جلد واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں اور وہ یہاں پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر سعودی حکومت کی ایماء پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے اپنا اثر ونفوذ استعمال کریں گے ۔

واضح رہے کہ آج پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی ، اس ملاقات میں وزیر اعظم کی باڈی لینگویج کو لیکر میڈیا پر خاصے تبصرے کیئے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعودی سفیر کی وزیر اعظم سے ملاقات کا اصل مقصد بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے اپنے آقاؤں کی پیغام رسانی تھا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سعودی حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button