اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں شیعہ علماء کے وفد کی جامعہ بنوریہ العالمیہ میں مفتی نعیم کے انتقال پر تعزیت

اس موقع پر علامہ محمد عباس وزیری، علامہ صادق رضا تقوی بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ موجود تھے

شیعیت نیوز: سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں شیعہ علمائے کرام کے ایک وفد نے جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ کراچی کا دورہ کیا اور شیخ الجامعہ مفتی محمد نعیم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

تفصیلات کے مطابق نامور شیعہ عالم دین علامہ امین شہید ی نے جامعہ بنوریہ کراچی میں مرحوم مفتی محمد نعیم کے فرزندگان سے ملاقات کی اور ان کے والد مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاے مغفرت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: قابض صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نوجوان شہید

اس موقع پر علامہ محمد عباس وزیری، علامہ صادق رضا تقوی بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ دور میں مسلم مکاتب میں اتحاد کی ضرورت ، مشرق وسطی اور دیگر عالمی حالات، عربوں پر بڑھتے اسرائیلی سائے جیسے موضوعات زیر بحث رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button