اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ،شیعہ ہزارہ جوان بےدردی شہید

وطن عزیز اس وقت اپنی تاریخ کے سنگین ترین دور کا سامنا کررہاہے جب دوست اور دشمن سب اکھٹا ہوکر پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے منگوپیر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شیعہ ہزارہ جوان شہید ہوگیا۔ کار سوار خداد نامی شیعہ ہزارہ نوجوان کو چہرے پر گولی مار کرشہید کیا گیا۔ پولیس نے جائے حادثہ کو گھیر لیا ، شواہد اکھٹا، شہید کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع غربی کے علاقے منگوپیر کالونی میں ایک میرا کار پرسعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ ہزارہ جوان خداد کو بےدردی سے شہید کردیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردوں نےکار پر سامنے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی خداد کی آنکھ سے داخل ہوکر سر کے پچھلے حصے سے باہر نکل گئی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کس مسلمان ملک کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملے کی تیاری کررہا ہے؟؟ تجزیہ کار ہارون الرشید نےحیران کن انکشاف کردیا

ذرائع کے مطابق تھانہ منگوپیر کی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کیئے اور کار کو تحویل میں لے لیکر شہید کا جسد خاکی قانونی کاروائی کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردی ہے ۔

واضح رہے کہ مختصر عرصے کے امن کے بعد شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کاروائی کا دوبارہ رونما کسی بڑے خطرے کی جانب نشاندہی کررہی ہے ۔

وطن عزیز اس وقت اپنی تاریخ کے سنگین ترین دور کا سامنا کررہاہے جب دوست اور دشمن سب اکھٹا ہوکر پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ، مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے بعد سیاسی بحران کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی اور اب دہشت گردی کے ذریعے ملک کو کمزورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طورپر خدادکے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ اس طرح کی دہشت گرد کاروائیوں پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button