اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

CPEC کی اینٹی لابی اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، سینیٹر رحمٰن ملک

اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ کے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہیں گے۔

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ان کی رہائش گاہ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے نونگ رونگ کو پاکستان میں سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت سی پیک منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرحوم قاضی نیاز حسین نقوی کی جگہ علامہ افضل حیدری جامعتہ المنتظرلاہور کے مہتمم اعلیٰ مقرر

اس موقع پر سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے خطے کی معیشت پر مثبت تبدیلیاں لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کی اینٹی لابی اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ رہنما پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین تعلقات سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں مزید فروغ پائیں گے۔ اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ کے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button