اہم ترین خبریںمشرق وسطی

رسول اکرم ؐ کے جشن ولادت اورامام حسین ؑ کی عزاداری کے منکر بحرینی واماراتی وفد کی اسرائیل میں یہودی مذہبی تہوارحنوکا میں شرکت

بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں منعقدہ اس مذہبی تہوار میں دونوں خلیجی ممالک کی نامور سماجی شخصیات اور رائے دہندگان کی شرکت کو کوتل چیف ربی نے حنوکا کا معجزہ قراردے دیا۔

شیعیت نیوز: رسول اکرم ؐ کے جشن ولادت اورامام حسین ؑ کی عزاداری کے منکر بحرینی واماراتی حکام کی اسرائیل میں یہودی مذہبی تہوارحنوکامیں شرکت۔بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں منعقدہ اس مذہبی تہوار میں دونوں خلیجی ممالک کی نامور سماجی شخصیات اور رائے دہندگان کی شرکت کو کوتل چیف ربی نے حنوکا کا معجزہ قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل سے تازہ دوستی کرنے والے بحرینی واماراتی وفد نے مقبوضہ فلسطین کے مقدس شہر بیت المقدس میں صیہونیوں کے مذہبی تہوار حنوکا میں شرکت کی ہے ۔ اس وفد میں دونوں خلیجی عرب ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے مظالم سے تنگ بھارتیوں نے آزادی کا مطالبہ کردیا، وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل

معروف اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حنوکا کی پانچویں رات موم بتیاں جلانے سے پہلے بات کرتے ہوئے ، مغربی دیوار کے چیف ربی ، شموئل رابینوچ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور اس حقیقت پر حیرت کا اظہار کیا کہ وہ یہودی ریاست میں اسرائیلیوں کے ساتھ عیدِ حنوکامنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ "متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وفد کو یہاں ہمارے ساتھ ہنوکا کے دوران موم بتی جلانے کی تقریب میں شریک ہوتے ہوئے دیکھنا یہ حنوکا کا ایک معجزہ ہے۔” "کون جانتا تھا کہ اتنے شاندار انداز میں ہمارے گھر میں امن آئے گا؟”

دوسری جانب اسرائیلی صدر ریون ریولن نے بحرین اور متحدہ عر ب امارات کے وفد کو اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ بھی دیا تھااور انہیں اسرائیلی سرزمین پر خوش آمدید کہاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ آئی ایس او کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا،علامہ باقر زیدی

واضح رہے کہ خود کو امت مسلمہ کے حقوق کا ٹھیکیدار قرار دینے والے رسول اکرم ؐ کی ولادت کے جشن اور ان کے نواسے امام حسینؑ کی عزاداری کو شرک وبدعت قرار دینے والے بحرینی اور اماراتی وفد کاقبلہ اوّل پر قابض اور ہزاروں بےگناہ فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کے ساتھ یارانہ اور ان کی کفار کےمذہبی تہوار میں شرکت عالم اسلام کے ساتھ کھلی خیانت اور غداری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button