اہم ترین خبریںیمن

امریکہ و برطانیہ سعودی بندرگاہوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جدہ کی بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکہ و برطانیہ سعودی بندرگاہوں کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

محمد علی الحوثی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں کنایۃ لکھا کہ اگر سعودی حکومت اپنی بندرگاہوں کی حفاظت کے حوالے سے ہم سے درخواست کرے تو ہم اس پر ضرور غور کریں گے؛ خصوصاً ایک ایسے وقت میں جب امریکہ و برطانیہ اس حوالے سے ناکام ہوچکے ہیں اور جیسا کہ سعودی عرب نے اس حادثے کو دہشتگردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی یاری، کورس سے اسرائیل اور ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد حذف !

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ یمنی فوجی و سکیورٹی فورسز امریکی دہشت گردی اور اس سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کا بطور کافی تجربہ رکھتی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی یمن کے ایک مقامی عہدیدار نے یمنی سواحل پر امریکہ اور برطانیہ کی سامراجی سازشوں پر سخت خبردار کیا ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے لحج کے گورنر احمد حمود جریب نے کہا ہے کہ مشرقی یمن کے سواحل پر امریکہ اور برطانیہ کی بحری سرگرمیوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے اور اس جارحیت کی حمایت کرنے والے سامراجی ممالک جنوبی یمن میں سازشیں رچنے میں مصروف ہیں۔

انھوں نے جنوبی یمن کے سواحل پر اغیار کی سرگرمیوں کو کھلی بین الاقوامی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی مستعفی حکومت کے سربراہ منصور ہادی نے جنوبی یمن کے صوبوں میں غاصب ملکوں کو مکمل طور پر راستہ فراہم کیا ہے تاکہ وہ جنوبی یمن میں فوجی مداخلت اور اپنے سامراجی منصوبوں پر عمل کر سکیں۔

لحج کے گورنر نے کہا کہ ان سامراجی سازشوں اور منصوبوں کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے جنوبی یمن کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ ان سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے غاصب و قابض فوجیوں کو وہاں سے نکال باہر کریں۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت کے چہیتے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 2015 میں اسلامی ملک یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا جو روزانہ کی بنیادوں پر تاحال جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں تاہم یمنی عوام کی دلیرانہ استقامت و پامردی کے باعث سعودی عرب کو چھے برس گزر جانے کے بعد بھی اپنے پیش نظر مقاصد میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button