مشرق وسطی

عمان و قطری حکومت نے اسرائیل دوستی پر مبنی امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

شیعیت نیوز: برطانیہ سے چلنے والے عرب اخبار "رأی الیوم” نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر کے داماد و خصوصی نمائندے جیئرڈ کشنر نے قطر کے اپنے دورے کے دوران قطری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی باقی ماندہ ’’مختصر صدارتی مدت‘‘ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کا اعلان کر دے جس کا قطری حکومت کی جانب سے منفی جواب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرسکتے، انڈونیشیا اور تیونس کا اعلان

رپورٹ کے مطابق قطری حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ دوستی پر مبنی امریکی مطالبہ تو مسترد کر دیا ہے تاہم متعدد دوسرے امریکی مطالبات کے جواب میں لچک ظاہر کی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اعلی سفارتی عہدیدار نے رأی الیوم کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا عمان بھی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لے گا یا نہیں؟ کہا ہے کہ اس نے حال ہی میں عمانی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں اُسے بتایا گیا ہے کہ عمان اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی تیاریاں، منتظمینِ جلسہ اور اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

آگاہ ذرائع نے مزید بتایا کہ کویت کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی دباؤ کے باعث متعدد عرب ممالک تاحال اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر چکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش شامل ہیں جبکہ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ متعدد دوسرے عرب ممالک بھی اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں جن میں سعودی شاہی حکومت سرفہرست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button