اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کےدستور میں ترامیم اور مرکزی سیکریٹریٹ جامعہ نعیمیہ اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کی۔

شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی دستوری کمیٹی کا اجلاس آج جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی منافرت کے پرچار میں ناکامی کے بعد سیاسی بحران کھڑا کر کے عوام میں مایوسی پیدا کی جارہی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی ،تحریک منہاج القرآن کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور، البصیرہ ٹرسٹ کے چیئرمین ثاقب اکبر، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی اورتحریک اہل حرم کے چیئرمین مفتی گلزار احمد نعیمی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلیمانی کا عراق میں سیاسی اور زمینی استحکام میں اہم کردار ہے، عراقی تجزیہ نگار

اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے دستور میں ابتدائی ترامیم کا خاکہ منظور کیا گیا اور جامع نعیمیہ میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کو شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے مالی معاملات کو حل کرنے کے لیے بھی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button