مشرق وسطی

خودساختہ اسرائیلی وزیر اعظم کا 23 دسمبر کو عرب امارات دورہ، سفارت خانہ کھولنے کی تیاریاں

شیعیت نیوز: خودساختہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو 23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیل نے آئندہ ماہ تک عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو نے دسمبر کے آخری ہفتے میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق 23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ مقامی میڈیا نے ان کے مجوزہ دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی کابنیہ کو تحلیل کئے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی زایونسٹ مقبوضہ یروشلم جانا چاہتے ہیں ؟

ایک ایسے وقت میں جب خودساختہ اسرائیلی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاہو کی پوزيشن اندرون خانہ خراب ہوتی جا رہی ہے، متحدہ عرب امارات کے حکام ان کی سیاسی ساکھ کو بلند رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبرانی اخبار کے مطابق اگر حکومت اور اتحادیوں میں بجٹ کی منظوری سے متعلق اختلافات دور ہوگئے اور پارلیمان کو تحلیل نہ کیا گیا تو نیتن یاہو مقررہ تاریخ پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

نیتن یاہو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ امارات کے پہلے دورے سے فائدہ اٹھا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایک تاریخی پیش رفت کی طرف بڑھ رہے ہیں، جب کہ ان کے حکومتی اتحاد میں شامل ان کے دیرینہ حریف معمولی نوعیت کے سیاسی امور میں الجھے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے نئے سال کے جشن میں شرکت کے لئے پچاس ہزار صیہونیوں کو ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے آئندہ سال جنوری تک متحدہ عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانے کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سفارتخانہ کا افتتاح رواں ماہ دسمبر کے آخر میں کردیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے ایک اسرائیلی وفد گزشتہ ہفتے عرب امارات کے دورہ پر تھا جہاں سفارت خانہ کے لیے جگہ کا معائنہ کیا گیا ۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امارات میں اسرائیل کے سفارت خانہ اور قونصل خانہ حقیقت میں بہت بڑے ہوں گے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب امارات میں اسرائیلی سفارت خانہ واشنگٹن، لندن اور ماسکو میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کی طرح بڑا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرکے بیت المقدس ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی غداری اور خیانت کا ارتکاب کیا۔ امارات کے بعد بحرین ، سوڈآن اور مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرکے اپنے سامراجی اور استعماری ایجنٹ ہونے کا عملی ثبوت دیدیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button