دنیا

آذر بائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر صف آرائی شروع

شیعیت نیوز: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے علاقہ میں ایک بار پھر صف آرائی شروع ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نگورنو قرہ باغ میں دونوں ممالک کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوئی ہیں، جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 آذری فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متفقہ لائحہ عمل پر ایک آواز ہو کر بھرپور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچ سکے،علامہ ساجد نقوی

دونوں ممالک کے درمیان روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

آذر بائیجان کا کہنا ہے کہ نگورنو قرہ باغ کا جو علاقہ 10 نومبر کو حاصل کیا تھا وہاں دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ، کراچی میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کا کھلے عام جلسہ

آذر بائیجان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی آرمینیائی فوج کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

آرمینیا نے بھی آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ خطے میں قیام امن کے لیے تعینات کی گئی روسی اہلکاروں کی جانب سے کسی بڑے تصادم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : معروف محب اہل بیت ؑعالم دین اور داعی اتحاد امت مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا، دعائے صحت کی اپیل

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیا کی قیادت اور میڈیا ان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کررہے ہیں۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں صف آرائی ہوئیں، روس کی افواج ان علاقوں میں تعینات نہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے نگورنو کاراباغ کے معاملے پر 27 ستمبر سے جھڑپیں جاری تھیں، جھڑپوں میں دونوں طرف کے شہریوں اور فوجیوں سمیت 700 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button