اہم ترین خبریںپاکستان

نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ، کراچی میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کا کھلے عام جلسہ

شیعیت نیوز : پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ بننے والی ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے جلسے تا حال جاری، نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے عوامی کالونی میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑاتے ہوئےملک دشمن کالعد م سپاہ صحابہ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیاجس میں دہشتگرد اورنگزیب فاروقی مہمان خصوصی تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج بڑی تباہی سے بچ گیا، 3سعودی نواز خطرناک تکفیری دہشتگرد گرفتار

اس جلسے میں دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی جانب سے ملت جعفریہ کے خلاف ایک مرتبہ پھر غلیظ زبان کے استعمال کے ساتھ فرقہ واریت کی آگ لگنے کی کوشش کی گئی تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ عزداری نواسہ رسول امام حسینؑ کے انعقاد پر ایف آئی آرز درج کرلی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستا ن کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بڑی وجہ بھی یہی ملک دشمن کالعدم جماعتیں ہیں جن کے ہاتھ لاکھوں پاکستانیوں کے خون سے رنگین ہیں تاہم اس سب کے باوجود ان دہشتگردوں کو حکومتی و ریاستی سرپرستی میں کھے عام جلسے کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے دو ٹوک موقف کے بعد ملک بھر میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی فنڈڈ ضمیر فروشوں کو ملک میں انارکی پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس میں کالعدم سپاہ صحابہ کا نام سر فہرست ہےجو اس وقت ملک بھر میں فرقہ واریت کو پھیلانے میں مصروف ہے اور انہیں ریاستی اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button