سعودی عرب

سعودی عرب: جدہ بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ

شیعیت نیوز: جدہ بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ کی خبر موصول ہوئی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ایک میریٹائم کمپنی کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ کی بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج بڑی تباہی سے بچ گیا، 3سعودی نواز خطرناک تکفیری دہشتگرد گرفتار

ایسوشیئیٹڈ پریس نے برٹش میریٹائم ٹریڈ آپریشن سنٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ دھماکہ اتوار کے روز کسی بیرونی چیز کے ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث ہوا ہے۔

ابھی تک دھماکےکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم رپورٹس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حزب اللہ

ایسوشیئیٹڈ پریس نے ایک برطانوی کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئل ٹینکر پر سنگاپور کا پرچم تھا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچم سعودی عرب کا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر پر ۲۲ افراد موجود تھے جو سبھی محفوظ ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہونچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی کی سعودی عرب کو اسلحہ کی برآمد پر پابندی میں توسیع

دھماکے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کے آس پاس موجود بحری جہازوں کو تیل کے ممکنہ سراؤ اور دھماکے کی بابت خبردار کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک سعودی حکام نے اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button